Skip to main content

Featured

Business Laptop | You need a laptop that can keep up with your work demands. Whether you're running a business

As a professional, you need a laptop that can keep up with your work demands. Whether you're running a business, managing a team, or working remotely, you need a reliable, efficient, and secure device. That's why many professionals turn to business laptops.   Business laptops are designed specifically for the needs of professionals. They offer a range of features and specifications that are geared toward productivity, security, and durability. Here are some of the reasons why a business laptop might be the right choice for you:   Security Features   One of the most important features of a business laptop is its security. Business laptops often come with advanced security features, like biometric sensors for fingerprint recognition, smart card readers, and built-in encryption tools. These features help keep your data safe from theft, hacking, or other security breaches.   Durability   Business laptops are designed to withstand the wear and tea...

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ:

 




پاکستانی اداکارہ صبا قمر اکثر کسی نہ کسی بہانے خبروں میں رہتی ہیں پھر چاہے وجہ ان کا نیا یوٹیوب چینل ہو، کوئی نیا شو، یا بے باک انداز میں حساس و سنجیدہ موضوعات پر بات چیت۔ لیکن اس بار معاملہ بطور اداکارہ اور پہلی بار ڈائریکٹر، ایک گانے کی شوٹنگ کا ہے جس میں ان کے ساتھ گلوکار بلال سعید بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں صبا قمر کو لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں گلوکار بلال سعید کے ساتھ رقص کا ایک سٹیپ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے شدید ردِعمل کے نتیجے میں صبا قمر اور بلال سعید کو معافی مانگنا پڑی ہے۔

معافی میں کہا گیا: ’پردے کے پیچھے عکس بندی کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی وہ صرف ’قبول ہے‘ کے پوسٹر بنانے کے لیے محض ایک کلک تھا جس کا مقصد نکاح کے بعد شادی شدہ جوڑے کی خوشی دکھانا تھا۔ کسی کو تکلیف دینا یا ناراض کرنا یا کسی مقدس مقام کی بے حرمتی کرنا میرے لیے اتنا ہی ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے جتنا کسی بھی اچھے انسان کے لیے۔ لیکن اس کے باوجود اگر ہم نے انجانے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو ہم تہہِ دل سے آپ سے معافی مانگتے ہیں۔

دوسری جانب بی بی سی سی سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور سید پیر سعید الحسن کا کہنا ہے کہ مساجد میں اس طرح کا شوٹ یا کسی بھی قسم کی عکس بندی قطعی طور پر غیر قانونی ہے اور اس کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری رپورٹ تین دن کے اندر طلب کر لی ہے اور ان کی ہدایت کے پیشِ نظر سیکرٹری اوقاف ارشاد احمد نے منیجر اوقاف سرکل نمبر 4 کو فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمت سے معطل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بادشاہی مسجد میں صرف ’شاہی جوڑے جیسی تصویر کی اجازت‘


اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ’قبول ہے‘ گانے کا ٹیزر شئیر کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔ یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور اور نہ ہی بعد میں اس منظر پر کوئی موسیقی شامل کی گئی ہے۔

اس حوالے سے گلوگار بلال سعید نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔

وہ کہتے ہیں ’پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں۔ اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں۔ ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کے لیےاتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہےاور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

حالیہ واقعے کے بعد ٹویٹر پر اداکارہ صبا قمر کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ سے کی گئی ایک ٹویٹ بھی وائرل ہے جس میں ان کے گھر پر حملے کی خبر دی گئی ہے۔

صبا قمر سے منسوب ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’رات میرے گھر پر کچھ لوگ حملہ آور ہوئے۔ خدارا میں نے کوئی گناہ کبیرا نہیں کیا جو مجھے پورے ملک میں ٹارگٹ بنا دیا گیا ہے یہاں تک کہ لوگ مجھے جان سے مارنے پر بنے ہوئے ہیں میں ایک سچی مسلمان ہوں اور مجھے سے جو غلطی ہوئی ہے اپنے رب کے ساتھ آپ لوگوں سے بھی بار بار معافی مانگتی ہوں۔

تاہم بی بی سی نے جب اس بارے میں صبا قمر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے اور ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ البتہ انھوں نے یہ کہتے ہوئے مزید بات کرنے سے انکار کر دیا کہ ابھی وہ اپنے وکیل کے ساتھ ایک میٹنگ میں مصروف ہیں اور بعد میں بات کریں گی۔

 


Comments

Popular Posts