Skip to main content

Featured

Business Laptop | You need a laptop that can keep up with your work demands. Whether you're running a business

As a professional, you need a laptop that can keep up with your work demands. Whether you're running a business, managing a team, or working remotely, you need a reliable, efficient, and secure device. That's why many professionals turn to business laptops.   Business laptops are designed specifically for the needs of professionals. They offer a range of features and specifications that are geared toward productivity, security, and durability. Here are some of the reasons why a business laptop might be the right choice for you:   Security Features   One of the most important features of a business laptop is its security. Business laptops often come with advanced security features, like biometric sensors for fingerprint recognition, smart card readers, and built-in encryption tools. These features help keep your data safe from theft, hacking, or other security breaches.   Durability   Business laptops are designed to withstand the wear and tea...

بیروت دھماکہ کی وجہ: 78 ہلاکتیں، چار ہزار زخمی، لبنان میں تین روزہ سوگ۔





                       



رہائشی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کی شام ہونے والے بڑے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حکام نے چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں ہوا اور یہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر ہل کر رہ گیا۔

دھماکے سے قبل بندرگاہ میں متاثرہ مقام پر آگ لگی دیکھی گئی جس کے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوا اور جائے حادثہ پر نارنجی رنگ کے بادل چھا گئے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز کم از کم دس کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ اس دھماکے سے بندرگاہ اور اس کے نواح میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کاروباری اور رہائشی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

ملک کے وزیراعظم نے اس حادثے پر بدھ سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو لبنان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں دو ہفتے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کی جائے۔

یہ دھماکہ بظاہر ایک گودام میں موجود امونیم نائٹریٹ کھاد کے ذخیرے میں ہوا ہے تاہم اس سلسلے میں سرکاری طور پر ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

لبنانی وزیراعظم عون مائیکل نے کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ ویئر ہاؤس میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ موجود تھای

انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں لکھا کہ ’میں تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک مجھے اس واقعے کے ذمہ دار کا نہ پتہ چل جائے تاکہ اس کا محاسبہ کیا جائے اور بہت سخت سزا دی جائے۔‘

اس سے قبل لبنان کے سکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس علاقے میں ہوا ہے جہاں بڑی تعداد میں بارودی مواد موجود تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مواد چھ سال سے یہاں پڑا ہوا تھا۔

لبنانی صدر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب لیرا جاری کر رہی ہے جو کہ ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کے مساوی رقم بنتی ہے۔

جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دھماکے سے پہلے آگ اور دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں اور ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ انھیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

حکام نے کہا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکے کی وجہ کیا تھی۔

لبنان کی سپریم ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ذمہ داران کو ’قانون کے تحت سخت سے سخت سزا‘ دی جائے گی۔

بیروت میں ہونے والا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ملک شدید بحران میں گھرا ہوا ہے۔

ملک میں معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں اور ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ بھی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں ایک سیاسی تناؤ کی بھی صورتحال ہے کیونکہ جمعے کو سابق وزیر اعظم رفیق حریری کو 2005 میں قتل کیے جانے والے ٹرائل کا فیصلہ بھی آنا ہے۔

Comments

Popular Posts