Search This Blog
we are posted to different technology updated of everyday, so you are updated the new technology.
Featured
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ پاکستان کے 62 رنز، عابد اور اظہر کی جوڑی سے امیدیں
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا کرکٹ میچ جمعرات سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے اور پاکستان کے کپتان اظہر علی نے سیریز میں ایک مرتبہ پھر ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل کھانے کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے ہیں۔ کریز پر 56 سے زیادہ کی شراکت کے ساتھ عابد علی (33) اور کپتان اظہر علی (20) موجود ہیں۔ جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
عابد اور اظہر دونوں کے کیچ سلپ میں ڈراپ ہوئے اور مشکل پِچ پر دونوں کو دوسرا موقع ملا۔
شان مسعود سے پاکستان کو اس ٹیسٹ میچ میں مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز جیسی کارکردگی کی امید تھی لیکن وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انھیں جیمز اینڈرسن نے اپنی اِن سوئنگ پر ایل بی ڈبلیو کیا۔
کپتان اظہر علی اپنی باری کے آغاز میں محتاظ نظر آئے۔ ان کا ایک کیچ ڈراپ ہوا اور ایک مرتبہ وہ بولڈ ہونے سے بھی بچے
پاکستان کو ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا چیلنج درپیش ہے اور اب اس کا مقابلہ انگلش ٹیم اور موسم دونوں سے ہے۔
اس میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ ہے اور موسم کی پیشگوئی کرنے والے اداروں کے مطابق اگلے سات دن کے دوران ساؤتھمپٹن میں روزانہ بارش کا امکان ہے۔
اس ٹیسٹ میچ کے لیے انگلش ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر یہ میچ نہیں کھیل رہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
کیا انڈیا نے سعودی عرب کو پاکستان سے چھین لیا ہے؟
- Get link
- X
- Other Apps


Comments
Post a Comment